0
Tuesday 14 Nov 2017 18:28

سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل

سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سے سکھر منتقل کئے جانے والے مقدمات میں کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔ کراچی میں ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی سکھر جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔ مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا ہے اور جلد احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 683369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش