0
Thursday 16 Nov 2017 17:35

بنوں کے تاجروں کا نو سرباز ٹولے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں کے تاجروں کا نو سرباز ٹولے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مشہور زمانہ فراڈیے ڈبل شاہ کے بعد بنوں میں ایک اور نو سر باز ٹولہ سامنے آیاہے جو کاروبار کے نام پر تاجروں کے کروڑوں روپے ہڑپ کر چکا ہے۔ نوسر باز ٹولے کے ہاتھوں لٹنے والے ان تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کی رقم واپس دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نیاز اور ان کے بھائیوں نے کاروبار کے نام پر ان کے کروڑوں روپے ہڑپ کیے ہیں جن کے باقاعدہ ان کے پاس ثبوت ہیں تاہم اب رقوم واپس کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ اپنی رقوم کا تقاضا کرتے ہیں تو بعض بااثر سرکاری شخصیات کی طرف سے انہیں دھمکیاں موصول ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں ان متاثرہ تاجروں کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے صدر ربد اللہ جان عرف ڈاکٹر بکاخیل کا کہنا تھا کہ محمد نیاز اس وقت بنوں جیل میں ہے تاہم ان کے بھائی آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں۔ ڈاکٹر بکاخیل کے مطابق بااثر سرکاری شخصیات کی سرپرستی کے باعث پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 683776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش