0
Saturday 18 Nov 2017 11:20
روس کا واضح اعلان

سعودی عرب کی حزب اللہ مخالف درخواست قابل قبول نہیں ہے

الکسانز زاپکن کی بیروت میں پریس کانفرنس
سعودی عرب کی حزب اللہ مخالف درخواست قابل قبول نہیں ہے
اسلام ٹائمز۔ روس کہ بیروت میں سفیر الکسانز زاپکن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی حزب اللہ مخالف درخواست کو رد کر دیا۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ درخواست کہ حزب اللہ کو لبنانی حکومت سے خارج کیا جائے قابل قبول نہیں ہے۔ اس بارے میں مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق بیروت میں متعین روسی سفیر نے ہفتہ کے روز علی الصبح این ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قسم کی درخواست کو رد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ لبنان میں پیش آئے گا وہ پورے خطہ کو متاثر کرے گا۔

یاد رہے سعودی عرب کے خلیج فارس کے مشاور ثامر السبھان نے کہا تھا کہ لبنانی کیلئے ضروری ہے کہ پر امن رہنے اور حزب اللہ کا ساتھ دینے میں سے ایک آپشن کا انتخاب کریں۔ اس سعودی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں امید تھی کہ لبنانی حکومت حزب اللہ مخالف اقدامات کرے گی۔ سعودی لبنانی روابط کس قسم کے ہوں اور ان کا کیا نتیجہ نکلے گا یہ خود لبنانیوں کے ہاتھ میں ہے۔ سعودی لیڈر کے یہ دھمکی آمیز بیانات ایسے وقت میں آرہے ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو سعودی عرب میں جبری طور پر روکا گیا ہے اور ان سے زبردستی استعفا بھی دلوایا گیا ہے۔ سعد حریری نے سعودی عرب کے سفر کے دوران حزب اللہ اور ایران پر شدید اعتراض کرتے ہوئے لبنانی وزارت عظمی سے استعفا دے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 684103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش