0
Tuesday 21 Nov 2017 13:18

تحریک انصاف بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

تحریک انصاف بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کو جان بوجھ کر ایشو بنایا جارہا ہے حالانکہ ہم فاٹا اصلاحات کے خلاف نہیں۔ میوہ خیل ہاؤس بنوں میں علماء پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا قبائلیوں کا ہے اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے یا اسے الگ صوبہ بنانے سے قبل قبائلیوں کی رائے لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں مگر تحریک انصاف بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، انہوں نے ہماری تہذیب پر حملہ کیا ہے اس لئے ان کے ساتھ تہذیبی جنگ ہے جو جاری رہے گی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہماری پارٹی فاٹا انضمام کی مخالفت کرنے والے قبائلی جرگے کی حمایت کرے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) ملکی اور غیر ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور اب تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں متعدد غیر اسلامی قوانین کا راستہ روکا ہوا ہے اور اسلامی قوانین کی منظوری یقینی بنائی۔ علماء کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اکرم خان درانی، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی اعظم درانی، ضلع ناظم عرفان درانی اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 684759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش