0
Thursday 23 Nov 2017 12:22

ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز

ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ روس کے شہر سوچی میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اس اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین شریک ہیں۔ اس اجلاس کو خطے کی امن و سلامتی کے لئے اہم قراردیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں تینوں ممالک کے صدور اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں تینوں ممالک کے باہمی تعاون پر بھی بات چيت کی جائے گي۔
خبر کا کوڈ : 685247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش