0
Thursday 23 Nov 2017 14:39

نواز شریف کو بچانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی کوشش ہو رہی ہے، جمشید دستی

نواز شریف کو بچانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی کوشش ہو رہی ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر نے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے کیے گئے نااہل شخص کی پارٹی سربراہی کے لیے اہلیت کا بل منظور ہونے سے دنیا بھر میں ملکی پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ہے، آج تک قومی اسمبلی کو اہمیت نہ دینے والوں کو اسی اسمبلی کا سہارا لینا پڑا ہے، جو شخص خود اسمبلی ممبر بننے کی اہلیت نہیں رکھتا وہ پارٹی سر براہ کیسے ہو سکتا ہے،؟ قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے بل کو مسترد کیے جانے سے مسلم لیگ(ن) اور اسکے ممبران پارلیمنٹ سمیت حکومت کے اتحادیوں کی پوری قوم مذمت کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس قانون کی منظوری سے پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد مجروح ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قومی مجرموں اور کرپٹ افراد کو تحفظ دینے کی ہر کوشش کو عوام ناکام بنا دیں گے، جبکہ سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں مسترد کر دیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ روپوش وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 685278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش