0
Thursday 30 Nov 2017 21:31

ملتان، حلقہ فریدیہ کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد ریلی آستانہ فریدیہ ممتازآباد سے نکالی گئی

ملتان، حلقہ فریدیہ کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد ریلی آستانہ فریدیہ ممتازآباد سے نکالی گئی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل حلقہ فریدیہ ممتازآباد کے زیراہتمام گیارہوں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا، جسکی قیادت حلقہ فریدیہ کے سرپرست پیر نوید فرید چشتی صابری، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، حلقہ فریدیہ کے صدر محمد افضل فرید چشتی، جاوید اقبال، معید فرید، محمد احمد، رکن الدین ندیم حامدی، ڈاکٹر عمران مصطفےٰ کھوکھر، رائو محمد عارف رضوی، قاری عزیزالرحمن خان قادری، حاجی اقبال عادل، قاری توفیق حامدی، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، حافظ منظور الہی حامدی، مسعود خالد علوی، صاحبزادہ اشرف کے علاوہ مشائخ عظام، علمائے کرام اور معززین شہر نے کی۔ مشعل بردار ریلی آستانہ فریدیہ 293/D ممتازآباد سے شروع ہوکر المسلم روڈ، کچی آبادی، ممتازآباد پھاٹک، مونا گرائمر سکول، کارپوریشن آفس روڈ سے ہوتی ہوئی آستانہ فریدیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ فریدیہ کے سرپرست پیر نوید فرید چشتی نے کہا کہ حضور اکرم(ص) سراپا رحمت بن کر تشریف لائے، آپکی آمد سے دنیا امن و محبت کا گہوارہ بن گئی اور آج تک امن کا منبع نبی محتشم کی ذات مبارکہ ہے، متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی(ص) کا جشن امت مسلمہ کی تابندہ روایت ہے، جو ہر دور میں موجود رہی ہے۔ میلاد ریلی میں سینکڑوں عشاقانِ رسول(ص) نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء پیدل، گاڑیوں، بگھیوں، اونٹ گاڑیوں اور ٹرکوں پر سوار تھے۔
خبر کا کوڈ : 686826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش