0
Sunday 3 Dec 2017 16:42

میلاد النبیؐ کی مناسبت سے لگائے گئے جھنڈے، بینرز اور لائٹوں کو اتار لیا جائے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

میلاد النبیؐ کی مناسبت سے لگائے گئے جھنڈے، بینرز اور لائٹوں کو اتار لیا جائے، علامہ شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ سانحہ نشتر پارک کو 11 سال گزر گئے، اب تک سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے، ذکرِ رسول میں آنے والی موت سعادت ہے، موت سے خوف زدہ ہونا مسلمان کا شیوہ نہیں، شہید مرنے کے بعد امر ہو جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال کراچی میں شہدائے میلاد نشتر پارک کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل کے بعد خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے شہدائے نشتر پارک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سمجھتے تھے کہ نشتر پارک دھماکے کے بعد جلوس و محافل میلاد ختم ہو جائیں گی، وہ دیکھ لیں کہ کہ نبیؐ کی ولادت کا جشن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا رہے گا، میلاد مصطفیٰ ؐ منانے والوں کو دنیا کی کوئی طاقت اور سازش ذکرِ مصطفیٰ ؐ سے نہیں روک سکتی، دہشتگردی کے ذریعے میلاد مصطفیٰ ؐ کے جلوس و محافل کو ختم نہیں کیا جا سکتا، فرزندان اسلام اپنے نبیؐ سے عقیدت کا اظہار بلا کسی خوف کرتے رہیں گے۔ انہوں نے میلاد النبیؐ کا اہتمام کرنے والی تنظیمات، انجمنوں اور عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میلاد النبیؐ کی مناسبت سے لگائے جانے والے جھنڈے، بینرز اور لائٹوں کو اتار لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 687425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش