0
Tuesday 5 Dec 2017 21:07

کور کمانڈر کانفرنس، حالیہ عسکری سفارت کاری کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا

کور کمانڈر کانفرنس، حالیہ عسکری سفارت کاری کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس میں حالیہ عسکری سفارت کاری کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ کانفرنس میں ملک کے اندرونی استحکام اور افغانستان میں امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں پر اعتماد میں لیا اور پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے متعلق بھی بتایا۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کےتناظر میں خطے کی سیکورٹی صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے اندرونی استحکام اور افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں آپریشن رد الفساد، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اقدامات اور خوشحال بلوچستان پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 687936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش