0
Wednesday 6 Dec 2017 20:46

لندن، وزیراعظم تھریسا مے کو خودکش حملے میں ہلاک کرنے کا منصوبہ بے نقاب

لندن، وزیراعظم تھریسا مے کو خودکش حملے میں ہلاک کرنے کا منصوبہ بے نقاب
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ برطانوی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کو گزشتہ ماہ خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی سازش بنائی گئی تھی، جسے اسکاٹ لینڈیارڈ، ویسٹ مڈلینڈز پولیس اور ایم آئی فائیو نے ناکام بنایا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق منصوبہ بنانے پر دو حملہ آوروں کو گزشتہ ماہ کے آخر میں گرفتار کرلیا گیا تھا، جن کی شناخت شمال لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ زکریا رحمان اور جنوب مشرق برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد عاقب عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور تھریسامے کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک دھماکہ خیز مواد ڈیوائس کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں وہ برطانوی وزیراعظم کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تھریسامے کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں، جنہیں ناکام بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 688200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش