0
Saturday 23 Dec 2017 16:00

تحریک کربلا دنیا کے محکوم و محروم اقوام کو جرأت اور حوصلہ بخشتی آرہی ہے، قمر عباس

تحریک کربلا دنیا کے محکوم و محروم اقوام کو جرأت اور حوصلہ بخشتی آرہی ہے، قمر عباس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ کربلا کی تحریک دنیا کے محکوم اور محروم اقوام کو جرأت اور حوصلہ بخشتی آرہی ہے، جس کے ذریعے باطل کے سامنے ڈٹے رہنے اور اس منطقی شکست دینے کا عزم آجاتا ہے، وہ افراد جن کا بظاہر اسلام سے کوئی سروکار نہیں ہے، لیکن آزادی، عدالت، عزت، سربلندی اور دوسرے انسانی اقدار کے قدردان ہیں، وہ سب آزادی، عدالت، استقلال، برائیوں سے مقابلے اور جہالت کے خلاف جنگ میں امام حسینؑ کو اپنا رہبر و پیشوا مانتے ہیں۔ حیدرآباد میں تنظیم سینئرز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر عباس نے مزید کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن نضف صدی سے سرزمین سندھ میں نظام ولایت فقیہ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، کربلا نظام ولایت قائم کرنے کیلئے اہم معرکہ ہے، جس کے ذریعے غاضب، فاسق اور فاجر قوتوں کو بے نقاب کرکے دنیا کو دکھایا گیا اور امام حسینؑ نے حق کو روز روشن کی طرح عیاں کر دیا۔

قمر عباس نے کہا کہ آج پوری دنیا کربلا کی تحریک کو اپنا قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ دنیا کو کربلا کی تحریک کی حقیقت کے حوالے سے مزید آشنا کیا جائے، ان میں وہ صلاحیتیں پیدا کی جائیں کہ وہ عصر حاضر کے کربلا میں اپنا کردار ادا کر سکے، اس سلسلے میں تنظیم اپنا سال "راہیان کربلا و عاشقان مھدیؑ کے عنوان سے منسوب کر رہی ہے اور اس کا مرکزی کنونشن 15، 16، 17 اور 18 فروری کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کر رہی ہے، جس میں ملک سے جید علمائے کرام، دانشور حضرات، ڈاکٹرز اور انجینئرز خطاب کریں گے، جبکہ سندھ بھر سے طلبہ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، انتظامات کو منظم اور مؤثر کرنے کیلئے چئیرمین کنونشن سید پسند علی رضوی کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ ان کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 691955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش