0
Monday 25 Dec 2017 20:36

قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش، امامیہ اسکاؤٹس کی مزار قائد پر حاضری

قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش، امامیہ اسکاؤٹس کی مزار قائد پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یومِ ولادت کے موقع پر امامیہ اسکاؤٹس نے آئی ایس او کراچی کے ڈویژنل صدر محمد یاسین کے ہمراہ مزارِ قائد پر سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر محمد یاسین نے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے اپنی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ آنے والے وقت کے لئے اتحاد، تنظیم اور یقین محکم جیسے رہنما اصول وضح کردیئے تھے، آج ملک خداد جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کی ایک وجہ بانی پاکستان کے فرمودات سے روگردانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان قائداعظم کے تصورات اور نظریات سے متصادم نظر آتا ہے، قائداعظم پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں ہر خاص و عام اور ہر مسلک و مذہب سے تعلق رکھنے والے کیلئے امن و امان، انصاف، سکون اور بنیادی حقوق کی فراہمی ہو، مگر کرپٹ سیاسی نظام نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پھر سے اسی جذبے کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا تاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کی تکمیل ہوسکے اور پاکستان اقوام عالم میں اپنا لوہا منوا سکے۔ محمد یاسین نے کہا کہ آج کا دن روح قائد کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے، قائداعظم نے ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا یہ ان کا عظیم احسان ہے، ہمیں اپنے قائد سے آج تجدید عہد وفا کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے، ہمیں کرپٹ سیاسی نظام کو ختم کرکے موجودہ پاکستان کو قائداعظم کا دیا ہوا پاکستان بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 692456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش