0
Monday 25 Dec 2017 23:29

انتہاپسند اور مغرب کی حمایت یافتہ سیکولر قوتیں پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں، ثروت اعجاز قادری

انتہاپسند اور مغرب کی حمایت یافتہ سیکولر قوتیں پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہمیں قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا، قائداعظم پاکستان کو مثالی اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے، حکمران اس تعبیر کو پورا کرنے کیلئے کام کریں، انتہاپسند اور مغرب کی حمایت یافتہ سیکولر قوتیں پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں، دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسی پر گامزن رہ کر ملک و اسلام دشمن قوتوں کو ناکامی کا مزہ چکھایا جا سکتا ہے، قائداعظم کا یوم ولادت منانے کے ساتھ ان کے ویژن پر گامزن ہو کر ہی پاکستان کو امن، معاشی استحکام اور ترقی کی بلندی پر لے جا سکتے ہیں، 6 جنوری کو نشتر پارک کراچی میں جانثاران مصطفیٰ و تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، سیکولر ازم، لبرل ازم اور کمیونزم نے معاشرے میں بے حیائی کو فروغ اور بگاڑ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قرضے دینے والا ملک تھا، لیکن حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور کرپشن نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آج پھر پاکستان کو قائداعظم جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 692486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش