0
Friday 29 Dec 2017 15:50

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس کا کوٹ ڈیجی خیرپور میں جاری آئی ایس او کے مرکزی اسکاؤٹ کیمپوری کا دورہ

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس کا کوٹ ڈیجی خیرپور میں جاری آئی ایس او کے مرکزی اسکاؤٹ کیمپوری کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں اسکاؤٹس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسکاؤٹس پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، نوجوانوں کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ڈیجی خیرپور میں ہونے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی خاتم المرسلین اسکاؤٹ کیمپوری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پہ آئی ایس او کے مرکزی صدر انصر عباس نے قمر عباس غدیری کو مرکزی اسکاؤٹ میں میں خوش آمدید کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان تنظیمی سرگرمیوں پر گفتگو بھی کی گئی۔ قمر عباس نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کو مؤثر اقتدامات کرنے چاہیئے اور دہشتگرد عناصر کی سرپرستی کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اسکاؤٹنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے، نوجوان نسل کو اسکاؤٹ کی تربیت اور نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کرنے کے جذبے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، جس سے ان میں جوش اور جذبہ پیدا ہوگا اور وہ معاشرے میں بہتر ی کیلئے اپنا مثبت کردار پیش کر سیکیں گے۔



خبر کا کوڈ : 693270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش