0
Sunday 31 Dec 2017 10:24

عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس انصاف کے لئے نہیں، سیاست چمکانے کیلئے تھی، رانا ثناء اللہ

عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس انصاف کے لئے نہیں، سیاست چمکانے کیلئے تھی، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری کی اے پی سی سیاسی ایجنڈا ہے، اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے آپس میں اختلاف ہیں۔ انہوں نے کہا مخالفین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بنیاد پر (ن) لیگ کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، طاہرالقادری لاشوں پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو دیت دینے کی کوشش کی، مگر خرم نوازگنٖڈا پور نے کہا یہ رقم کم ہے، اے پی سی میں شریک سیاسی جماعتیں نواز شریف کی سیاست سے خوفزدہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو 10 کروڑ معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی، عوامی تحریک کی جانب سے کہا گیا کہ آپ ہمیں بیرون ملک ادائیگی کر دیں، جس کے بعد ہمارے اور ان کے مذاکرات ٹوٹ گئے، عوامی تحریک کی ڈھٹائی کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ صوبائی وزیر قانون نے دعویٰ کیا کہ ہماری پیشکش پر عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ آپ متاثرین کو براہ راست معاوضہ دینے کے بجائے، ہمیں بیرون ملک ادائیگی کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر معاوضے کی ادائیگی پر ہمارے اور ان کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس حصول انصاف کے لئے نہیں، صرف سیاست چمکانے کا ایک ذریعہ ہے۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا نے رانا ثنا اللہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتل حکومتی ٹولہ شہداء کے غریب ورثاء کا جوتا بھی نہیں خرید سکتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیگی قیادت کے دوہ سعودی عرب پر ان کا کہنا تھا دورہ سعودی عرب مسلم امہ کو درپیش مسائل پر مشتمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 693676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش