0
Sunday 7 Jan 2018 12:42

کرسمس کی مناسبت سے پشاور میں شاندار تقریب کا اہتمام

کرسمس کی مناسبت سے پشاور میں شاندار تقریب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کرسمس کی مناسبت سے صوبائی حکومت کی جانب سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے مسیحی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ ایک مقامی ہوٹل میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے منعقدہ کرسمس کارنیول میں مذہبی امور کے سیکرٹری ہدایت اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کو سانتا کلاز کے ہاتھوں خوبصورت تحائف دیئے گئے جبکہ موقع کی مناسبت سے خوبصورت گیت و نغمے بھی پیش کئے گئے۔ کرسمس کارنیول میں شریک مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں نے تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر اس طرح کی تقریبات کا انعقاد اس امر کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ملک کے دیگر شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔ تقریب کے آغاز پر کوئٹہ چرچ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد پر وہ بہت خوش ہیں جس میں ان کے علاوہ سکھ، مسلم اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بھی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ہم ایک آزاد ملک میں جی رہے ہیں جہاں مسلمان ہمارے حقوق کا پورا پورا خیال رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 695453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش