0
Monday 8 Jan 2018 12:12

سویڈن، میٹرو اسٹیشن کے باہر دھماکہ

سویڈن، میٹرو اسٹیشن کے باہر دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ یورپ کے ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہام میں میٹرو اسٹیشن کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سوین ایرک اولسن کا کہنا تھا کہ ایک 60 سالہ شخص نے زمین پر پڑی ہوئی ایک چیز کو اٹھائی جس کے بعد دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 45 سالہ ایک خاتون زخمی ہوئیں جنھیں چہرے پر زخم آئے ہیں۔ دھماکا دارالحکومت اسٹاک ہام کے جنوبی میں مضافاتی علاقے ہوڈنگ کے ویربی گارڈ اسٹیشن میں پیش آیا جس کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متعلقہ علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی حاضر ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 60 سالہ شخص نے جو چیز اٹھائی تھی وہ ایک ہینڈ گرینیڈ تھا۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس ترجمان اولسن کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، متعلقہ حکام ابھی تک کام کررہے ہیں اور جوڑے کو نشانہ بنانے والی چیز کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہوا ہے۔ مقامی رہائشی میوراڈ جینسس کا کہنا تھا کہ ہم نے 1990ء کی دہائی اور 2000ء کے اوائل میں ایسے واقعات دیکھے ہیں لیکن اس دھماکے سے حیران ہیں کیونکہ وہ گروپ ختم ہو گئے تھے۔ سویڈن کی پولیس کی جانب سے گزشتہ سال شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق سویڈن یورپ کا وہ ملک ہے جہاں گینگ سب سے زیادہ گرینیڈ استعمال کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گوتھنبرگ میں اگست 2016 میں مزدوروں کے ایک رہائشی فلیٹ میں پھینکے گئے گرینیڈ کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 695654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش