0
Monday 22 Jan 2018 20:31

کراچی، مدرسے کے استاد کا بہیمانہ تشدد، 10 سالہ شاگرد جاں بحق

کراچی، مدرسے کے استاد کا بہیمانہ تشدد، 10 سالہ شاگرد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مدرسے کے استاد کے بہیمانہ تشدد سے اس کا 10 سالہ شاگرد جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں عید گوٹھ میں مدرسے کے قاری نظام الدین نے گزشتہ روز اپنے شاگرد 10 سالہ محمد حسین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھی سے مارا پیٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ قاری کے تشدد کے باعث بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بچے کے اہل خانہ نے قاری کو معاف کردیا اور اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کرکے اس کی تدفین کردی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں تشدد اور قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 698921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش