0
Monday 29 Jan 2018 22:16

شہباز شریف کی نشاندہی کے بعد چنیوٹ کے معدنی ذخائر کے ٹھیکوں میں مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کا حکم

شہباز شریف کی نشاندہی کے بعد چنیوٹ کے معدنی ذخائر کے ٹھیکوں میں مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب نے چنیوٹ میں قیمتی معدنی ذخائر میں مبینہ خوردبرد اور قوائد کے خلاف ٹھیکوں کی تحقیات کا حکم دیدیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پنجاب میں چنیوٹ کے مقام پر قیمتی معدنی ذخائر میں مبینہ خورد برد اور خلاف ضابطہ ٹھیکے دینے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ماضی میں کن وجوہات کی بناء پر نیب نے یہ مقدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا اور سے لوگ اس فیصلے کے ذمہ دار تھے۔ نیب اس حوالے سے نا صرف ذمہ داروں کا تعین کرے گی بلکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس ضمن میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بھی رہنمائی لی جائے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے درخواست کی تھی کہ میرے خلاف کڑا احتساب ضرور کیا جائے لیکن چنیوٹ میں معدنی ذخائر میں مبینہ کرپشن کا بھی نوٹس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 700698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش