0
Thursday 1 Feb 2018 16:33

راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے، عابد شیر علی

راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے، عابد شیر علی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے۔ عابد شیر علی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اسی دن سٹپ ڈاؤن کردیا جس دن انہوں نے غلط زبان استعمال کی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کچھ دیر پہلے کراچی آمد ہوئی، شاہراہ فیصل سے گزرتے ہوئے ہر طرف غلاظت اور ملبے کے ڈھیر نظر آئے۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب! آپکی حکمرانی نے شہر ِقائد کو اُجاڑ ڈالا، اسے سنبھالنے کی بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا۔
خبر کا کوڈ : 701416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش