0
Friday 2 Feb 2018 06:30

افغانستان کے صوبے غزنی میں ڈرون حملہ، 26 طالبان ہلاک اور 20 زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی میں ڈرون حملہ، 26 طالبان ہلاک اور 20 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے صوبے غزنی میں ڈرون حملے میں 26 طالبان ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ڈرون کارروائی غزنی کے ضلع اندر میں کی گئی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں طالبان کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ہے، طالبان سمیت کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ، جان جے سلیوان نے کابل میں صدر اشرف غنی اور چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں کے دوران، نائب وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں کے دوران ملک بھر میں ہلاک ہونیوالے افراد کیلیے تعزیت کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ سلیوان نے دہشت گردی کی احقمانہ کارروائیوں کی مذمت کی۔ ترجمان نے بتایا کی سلیوان نے امن، سلامتی، خطے میں مستحکم معاشی افزائش کو یقینی بنانے کیلیے حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکا نے امن و سلامتی کے فروغ کیلیے افغانستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے معاون سربراہ اور سینئر ایسو سی ایٹ مائیکل کوگلمن نے کہا ہے کہ داعش کا مقصد مایوسی پھیلانے کے علاوہ ترقی کی راہ ہموار کرنے کی علامات کو مٹانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لڑائی کے میدان میں برتری دکھا کر اور پاکستان میں محفوظ ٹھکانے بند کروا کر افغانستان سے دہشت گردی کی جڑیں نہیں اکھاڑ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 701591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش