0
Wednesday 7 Feb 2018 09:33

محمد عامر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب،عرفان حیدر سیکرٹری جنرل مقرر

محمد عامر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب،عرفان حیدر سیکرٹری جنرل مقرر
اسلام ٹائمز۔ اقراء یونیورسٹی کے طالبعلم محمد عامر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ منتخب، سید صہیب الدین کاکا خیل اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے۔ ملک بھر سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان نے 19-2018 کیلئے محمد عامر کو ناظم اعلیٰ منتخب کیا۔ انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد مرکزی شوریٰ کے مشورے سے ضلع ننکانہ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم رہنما عرفان حیدر پڈھیار کو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا سیکرٹری جنرل، گجرات سے تعلق رکھنے و الے حافظ محمد ادریس کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔ نومنتخب ناظم اعلیٰ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ دیگر عہدیداروں کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، ہم ان شاء اللہ طلباء کو اسلام کی جانب راغب کریں گے اور ان کی فکری تربیت سے دشمن کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم سے اسلامی ابواب کا اخراج تشویشناک ہے اس پر حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور این جی او مافیا کو تعلیمی اداروں تک رسائی نہیں دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 702846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش