0
Wednesday 7 Feb 2018 22:26

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور اہل تشیع نوجوان شہید

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور اہل تشیع نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں نے ایک اور اہل تشیع نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع کمشنری بازار میں دودھ فروش کی دکان پہ موٹر سائیکل پہ سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ متعدد گولیاں لگنے سے افتخار حسین ولد ریاض حسین قوم گشکوری موقع پہ ہی شہید ہوگیا ہے۔ شہید افتخار حسین، شہید مختار حسین کا بھانجا تھا کہ جنہیں مریالی میں اہدافی قاتلوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا اور تاحال ان کے قاتل بھی ڈی آئی خان پولیس گرفتار نہیں کر پائی۔ شہر میں چند روز کے اندر تین اہل تشیع نوجوان ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال کسی ایک قاتل کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 703116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش