0
Friday 9 Feb 2018 19:15

الیکشن کمیشن کے احکامات نظرانداز، عمران خان کی حکومت پر شدید تنقید، شہباز شریف کو وقت کا فرعون قرار دیدیا

الیکشن کمیشن کے احکامات نظرانداز، عمران خان کی حکومت پر شدید تنقید، شہباز شریف کو وقت کا فرعون قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کے باجود پاکستان تحریک انصاف کا لودھراں کے علاقے پپلی موڑ پر شاندار جلسہ، کپتان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت موجود، عمران خان کی ایک بار پھر حکومت پر سخت تنقید، جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے، نواز شریف کو نکال دیا، اب شہباز شریف کی باری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم کیا، لیکن جہانگیر نے کبھی ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ یا کرپشن نہیں کی، جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ تھے، یہ شریفوں یا زرداریوں کی طرح نہیں، جو کسانوں کو گنے کی پوری قیمت نہ دے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سمیت اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم نے فیصلوں کو تسلیم کیا، نواز شریف کی طرح یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔ نواز شریف 300 ارب ملک سے باہر لے گئے، جس کا حساب دینے کے بجائے الٹا کہتے ہیں کہ نیب نے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مافیا کا گارڈ فادر قرار دیا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس تباہ ہوگئی، پنجاب پولیس کے گرفتار انسپکٹر عابد باکسر نے بتایا کہ وہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کا قتل کرتا تھا، عابد باکسر نے بیان دیا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر دو لوگوں کو قتل کیا، اسی طرح پنجاب پولیس نے ایک سال میں 137 ماورائے عدالت قتل کئے، جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن علیحدہ ہے، شہباز شریف وہ فرعون ہے، جس کا وقت قریب آگیا ہے، نواز شریف کو نکال دیا، اب شہباز شریف کی باری ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان غریب ملک نہیں اور نہ یہاں وسائل کی کمی ہے، پاکستانی قوم باصلاحیت اور ہنرمند ہے، لیکن ملک پر مافیا کی حکمرانی ہے جو اربوں روپے کے قرضے لے کر قوم کو مفلوج کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 703492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش