0
Sunday 11 Feb 2018 19:22

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ میں آمریت ہے، سلمان ندوی

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ میں آمریت ہے، سلمان ندوی
اسلام ٹائمز۔ بابری مسجد کے مسئلہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن عاملہ مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے اپنے موقف کو بورڈ کی جانب سے مسترد کر دیئے جانے کے ایک دن بعد کہا کہ وہ بدستور اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اترپردیش میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متنازعہ مقام پر اب چونکہ مندر پہلے سے موجود ہے لہذا دوسری جگہ اراضی کی پیشکش کی جانی چاہئے، جہاں پر مسجد اور ایک یونیورسٹی کی تعمیر عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے یہ دعوٰی کرتے ہوئے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ان کو اظہار خیال کا موقع نہیں دیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ میں آمریت چل رہی ہے اور بعض مخصوص لوگوں کا بورڈ پر کنٹرول و قبضہ ہے جس کی وجہ سے انہیں حیدرآباد کے اجلاس میں اظہار خیال کا موقع نہیں دیا گیا۔ مولانا سلمان حسین ندوی نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ دنوں میں اجودھیا میں آرٹ آف لیونگ کے بانی شری سری روی شنکر سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ مسلمانوں کو خونریزی کی دھمکی دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 703984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش