0
Sunday 11 Feb 2018 20:03

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سول سوسائٹی کا بنی گالہ کے باہر احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سول سوسائٹی کا بنی گالہ کے باہر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی اور کے پی کے میں دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کے خلاف سول سوسائٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کے پی کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈی آئی خان میں بڑھتی دہثتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو پکڑا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کے پی کے حکومت اور ڈی آئی خان انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ڈی آئی خان میں دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ڈی آئی خان، کوہاٹ اور مردان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات مثالی پولیس کے دعوں کی قلعی کھول رہے ہیں۔ مظاہرے میں ڈی آئی خان کے مقتولین کے ورثاء بھی شریک ہوئے۔ مطاہرین کا کہنا تھاکہ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 703989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش