0
Sunday 18 Feb 2018 11:26

ڈی آئی خان، پولیس پر حملوں اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

ڈی آئی خان، پولیس پر حملوں اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث 2 خطرناک عسکریت پسندوں کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے حکام کا کہنا ہے سال 2015ء میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں 3 پولیس اہلکار عبدالقیوم، عدنان اسلم اور جہانزیب جاں بحق جبکہ ایس ایچ او عالمگیر خان، کانسٹیبل نصیر الدین اور اصغر زخمی ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا تھا جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی تھی اور آج ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں اجمل اور جمال کو ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں ٹانک اڈہ سے گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 705660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش