0
Sunday 18 Feb 2018 20:36

سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کیطرح ارکان خریدے جارہے ہیں، سراج الحق

سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کیطرح ارکان خریدے جارہے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے، حکمران یہاں سے مال کما کر باہر کی تجوریاں بھر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں، انہوں نے اپنے دور میں عدالتی نظام پر توجہ کیوں نہیں دی۔ سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان خریدے جارہے ہیں ایسے سینیٹ الیکشن سے اسمگلرز اور ڈرگ مافیا ہی منتخب ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہے، غربت اور بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے بھارتی فوج کی جانب سے اسکول وین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی کے باعث مودی سرحد پر اسکول کے بچوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم کو فعال کررہے ہیں اور آئندہ خیبر پختونخوا میں اسلامی حکومت بنے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے، سینیٹ کیلئے خریدو فروخت نہ روکی گئی تو ایوان منڈیاں بن جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 705813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش