0
Sunday 25 Feb 2018 13:02

گلگت بلتستان کے موجودہ سیٹ اپ میں اصلاحات کیلئے 26 فروری کو اجلاس طلب کرلیا

گلگت بلتستان کے موجودہ سیٹ اپ میں اصلاحات کیلئے 26 فروری کو اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے قانون ساز اسمبلی جی بی کا اہم اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق گورنر جی بی میر غضنفر علی خان نے قانون ساز اسمبلی کا 24 واں اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیٹ اپ میں متوقع اصلاحات کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ مذکورہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے باعث 26 فروری سے 6 مارچ تک جاری رہے گا۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کو سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے تحت سال میں 120 روز تک کارروائی کا ہدف دیا گیا ہے، جسے اسمبلی تاحال حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری طرف گلگت بلتستان میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتیں صوبائی سیٹ اپ کے حوالے سے مختلف موقف رکھتی ہیں۔ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایسا سیٹ اپ تیار کیا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قبول ہو۔
خبر کا کوڈ : 707244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش