0
Tuesday 27 Feb 2018 21:07

کراچی میں پی ایس ایل فائنل، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی حصار بنایا جائیگا

کراچی میں پی ایس ایل فائنل، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی حصار بنایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پی ایس ایل فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کیلئے انتطامات پر بریفنگ دی گئی، فائنل کرکٹ میچ کے روز نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف شٹل سروس چلانے اور گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم سے ایک کلومیٹر پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر کارساز، راشد منہاس روڈ اور حسن اسکوائر تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔ فائنل کے دن پولیس اور رینجرز کے علاوہ سیکیورٹی کیلئے ریپیڈ رسپانس فورس کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی حصار بنایا جائے گا، سیکیورٹی حصار پر ریپیڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ شائقین کو جامع تلاشی کے بعد شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 707944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش