0
Tuesday 6 Mar 2018 09:29

چمن میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

چمن میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نےکارروائی کی، کارروائی میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں افغانستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے چمن میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشت گردوں تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 709355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش