0
Tuesday 6 Mar 2018 11:27

پی ٹی آئی کا وفاداریاں بیچنے والے ارکان اسمبلی کو فارغ کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا وفاداریاں بیچنے والے ارکان اسمبلی کو فارغ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بکاؤ اور وفاداریاں بچنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 2 روز میں رپورٹ پیش ہونے پر ان اراکین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے بکاؤ ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ اور وفاداریاں بچنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اگلے 2 روز میں عمران خان کو وفاداریاں بچنے والے ارکان کی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کے بعد ان بکاؤ ارکان کے خلاف قانونی ایکشن کے ساتھ ساتھ پارٹی سے فارغ کرنے اور آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ گیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نیب اور احتساب کمیشن بکنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لیں، بکنے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھراؤ ہونا چاہیئے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ووٹ بیچنا افسوسناک ہے، ووٹ بچنے والے ارکان کو پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا، جس جس نے وفاداریاں بدلی ہے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور ان ارکان کو اگلے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 709383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش