0
Saturday 10 Mar 2018 11:37

رہبر معظم سید علی خامنہ کی شجرکاری مہم کی تقلید کرتے ہوئے سندھ دھرتی کو سرسبز کرنا چاہتے ہیں، پسند علی

رہبر معظم سید علی خامنہ کی شجرکاری مہم کی تقلید کرتے ہوئے سندھ دھرتی کو سرسبز کرنا چاہتے ہیں، پسند علی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے، جس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ شجرکاری مہم کے دوران عوامی اشتراک کو یقینی بنا کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے، شجر کاری کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ رہبر مسلمین جہاں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای نے شجر کاری مہم کا خود آغاز کیا اور اس عمل پر زور دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ تحریک کیجانب سے جاری یکم تا 20 مارچ شجرکاری مہم کے موقع پر سندھ کے ضلع دادو کے تعلقہ جوہی میں مہم میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ پسند علی نے کہا کہ آج لگنے والے ننھے پودے کل کو تناور درخت بن کر جہاں وطن عزیزی کی فضاوں کو آکسیجن مہیا کرینگے، وہیں عوام کو سانس لینے میں مددگار ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ درخت ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے بچاتے ہیں، اس کے علاوہ جاندار مخلوق کو آکسیجن کی اشد ضرورت ہوتی ہے، جو کہ درختوں، پودوں کے سوا اور کہیں سے نہیں ملتی، اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جب سے انسان نے دنیا میں آنکھ کھولی، درخت اس کی اہم ترین ضروریات میں شامل رہے ہیں، اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، تاکہ زندگی اسی طرح رواں دواں رہے۔ پسند علی نے کہا کہ ہم اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے رہبر معظم کی شجرکاری مہم کی تقلید کرتے ہوئے سندھ دھرتی کو سرسبز کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 710296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش