0
Sunday 18 Mar 2018 19:18

بلوچستان میں زائرین کی بسوں کو روکنے پر تشویش ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں، مظہر علوی

بلوچستان میں زائرین کی بسوں کو روکنے پر تشویش ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں، مظہر علوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر اور مسؤل امور حج و زیارات علامہ مظہر عباس علوی نے نجف اشرف، کربلا اور مشہد مقدس جانیوالی 5 بسوں کے قافلے کو پولیس کی طرف سے بلوچستان میں داخلے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اس غیر قانونی اقدام کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ میانوالی اور بھکر سے جانیوالی 5بسوں کو ضلع ژوب میں بے بنیاد اور غیر قانونی جواز پر روک لیا گیا کہ زائرین کے پاس این او سی نہیں۔ یہ پولیس اور حکومت بلوچستان کا غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ جس پر خاموش نہیں رہیں گے، ملک کے کسی بھی حصے میں جانے کیلئے کسی شہری کو این او سی کی ضرورت نہیں ہے، سینکڑوں افراد کو بلوچستان داخلے سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی زائرین کے مسئلے کو حل کرنے کے احکامات جاری کر چکے ہیں اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ زائرین کو بلوچستان میںداخلے سے روکا جائے۔ ایسے کسی جواز کو ہر گز تسلیم نہیں کریں گے۔ تفتان کا راستہ سستا اور آسان بھی ہے۔ اس لئے حکومت بلوچستان غیر آئینی اقدامات سے باز آ جائے ورنہ شدید احتجاج کریں گے۔ ملت جعفریہ میں صوبائی حکومت کے بلاجواز غیر آئینی اقدامات پر بڑی تشویش پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 712415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش