0
Tuesday 20 Mar 2018 12:52

تحریک انصاف بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کیلئے ہے، نواز شریف

تحریک انصاف بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کیلئے ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لیے ہے اور اللہ کا شکرہے کہ وہ (ن) لیگ میں شامل نہیں ہوئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ریفرنسز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، نئے ریفرنس میں پہلے ریفرنس کا خول چڑھا دیا گیا، نیا ریفرنس دائر کرنے کی کیا ضرورت تھی جب پہلے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا، پہلے چھ ماہ میں کون سی چیز ثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہو جائے گی، سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ دلیپ کمار کی فلم جیسا حال ہے کہ بیوی کو جب پیار نہ ملا تو اس نے دلیپ کمار کے بیڈ روم کو ہی آگ لگا دی۔

نوازشریف نے کہا کہ رینٹل پاور، کوٹیکنا، این آئی سی ایل جیسے کیسز ہیں جن پر کرپشن ثابت ہوئی لیکن سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس سنے نہیں جا رہے، ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونے کے باوجود بھی کچھ نکالا جا رہا ہے، صرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ہمیں اللہ تعالی نے 1937ء سے نوازنا شروع کیا اور اگر حساب لینا ہے تو 1937ء سے لیں۔

گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پی ٹی آئی میں عامر لیاقت کی شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تو نوازشریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ وہ نون لیگ میں شامل نہیں ہوئے، انہوں نے چند سال پہلے کوشش کی تھی لیکن شمولیت نہیں کی، پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لیے ہے، پی ٹی آئی میں عامر لیاقت جیسے لوگ ہی سجتے ہیں جبکہ نواز شریف چودہری نثار سے متعلق سوال پر خاموش رہے اور کہا کہ میرا خیال ہے جس مقصد کے لیے آئے ہیں وہی پورا کریں۔
خبر کا کوڈ : 712743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش