0
Wednesday 21 Mar 2018 20:00

کراچی، رشوت ستانی کی شکایت پر پولیس افسر معطل

کراچی، رشوت ستانی کی شکایت پر پولیس افسر معطل
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے شہری کی جانب سے رشوت ستانی کی درخواست پر پولیس افسر کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری نے وزیر داخلہ سندھ کو شکایت کی تھی کہ ایف ٹی سی سے ڈیفنس کی جانب جانے والی سڑک پر موبائل نمبر ایس پی ڈی 410 میں سوار پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ہراساں کرتے ہیں اور ان سے رشوت کا تقاضا کرتے ہیں۔ شہری نے کہا تھا کہ چند روز قبل تمام دستاویزات پورے ہونے کے باوجود پولیس اہلکاروں نے مجھ سے رشوت طلب کی۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے شہری کی شکایت پر ایس ایس پی کراچی جنوبی کو انکوائری کے احکامات دیئے۔ ایس پی صدر کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایف ٹی سی پر تعینات موبائل آفیسر سب انسپکٹر کو معطل، جبکہ موبائل پر تعینات دو اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کرتے ہوئے اے ایس پی صدر کو باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش