0
Saturday 24 Mar 2018 18:53

قائد اعظم نے ملک کو جمہوری ریاست قرار دیکر اسلامی قوانین پر مبنی سماجی انصاف کا عندیہ دیا تھا، عارف اللہ حسینی

قائد اعظم نے ملک کو جمہوری ریاست قرار دیکر اسلامی قوانین پر مبنی سماجی انصاف کا عندیہ دیا تھا، عارف اللہ حسینی
اسلام ٹائمز۔ وائس ایڈمرل ریٹائرڈ سید عارف اللہ حسینی نے زور دیا ہے کہ تعلیمی اداروں خصوصاً سکولوں کی سطح پر 73 کا آئین پڑھایا جائے تاکہ بچوں کو اپنی ابتدائی عمر میں ہی حقوق اور ذمہ داری کا ادراک ہو اور ساتھ ہی آئین کے بنیادی قوائد و ضوابط بھی معلوم ہو سکیں۔ لاہور مین رابطہ فورم انٹرنیشنل کے زیراہتمام کانفرنس بعنوان ’’بھارتٜ بالا دست قوت بننے کی کوشش اور اس کے مضمرات‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکا کا حوالہ دیا کہ واشنگٹن میں سکولوں کے نصاب میں آئین کی کتابیں بھی شامل ہیں، جس کو پڑھ کر طالبعلم اپنے ریاستی حقوق، اداروں کے کردار اور حدود و قیود کے بارے میں بہتر ادراک رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں بیشتر وکیل آئین کے بنیادی اجزا سے بہرہ مند نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی انصاف کے مستحکم تصور کی بنیاد پر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ وائس ایڈمرل ریٹائرڈ سید عارف اللہ حسینی نے واضح کیا کہ قائداعظم نے پاکستان کی تخلیق سے قبل ہی نئی ریاست کو جمہوری ریاست قرار دے کر اس میں اسلامی قوانین پر مبنی سماجی انصاف کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے روم کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ روم نے دنیا بھر اپنی حکمرانی کا جھنڈا گاڑا لیکن جب روم کے سینیٹ نے بل پاس کیا کہ سینیٹ رکن کا بیٹا ہی سینیٹ کی نشست پر آئے گا تب ریاست تنزلی کا شکار ہوئی اس لیے جہاں سماجی انصاف کی بالادستی ہوگی ادھر ترقی یقینی ہے۔
خبر کا کوڈ : 713601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش