0
Wednesday 28 Mar 2018 12:01

پشاور میں فائرنگ سے خواجہ سراء ساتھی سمیت جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے خواجہ سراء ساتھی سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی چلتی رکشہ فائرنگ سے خواجہ سراء سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) فقیر آباد سرکل طاہر داوڑ خان نے نے میڈیا کو بتایا کہ خواجہ سراء کی شناخت دانیال عرف چُٹکی جبکہ نوجوان کی اعزاز ولد ہدایت اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جو رکشہ میں کسی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور نے ملزمان کی موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کرلیا، جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا۔ دوسری جانب دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سراء دانیال کو 12 گولیاں جبکہ اس کے دوست اعزاز کو 7 گولیاں جسم کے مختلف حصوں میں لگی۔ ٹرانز ایکشن الائنس خیبر پختونخوا کی صدر فرزانہ جان کے مطابق 2015ء اور 2016ء کے دوران مختلف واقعات میں 55 سے زائد خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا ہے اور تمام کو بغیر کسی وجہ کے قتل کیا گیا، جبکہ واقعات میں ملوث کسی ملزم کو سزا نہیں ملی جس کے باعث خواجہ سراؤں پر حملے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 714330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش