0
Friday 13 May 2011 17:03

اسامہ کی ہلاکت خطے کیلئے متحد ہونے کا موقع ہے، افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، من موہن سنگھ

اسامہ کی ہلاکت خطے کیلئے متحد ہونے کا موقع ہے، افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، من موہن سنگھ
کابل:اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت خطے کے ممالک کیلئے متحد ہونے کا ایک موقع ہے، آئیں تمام اختلافات بھلا کر افغانستان سے پاکستان تک دہشتگردی کی لعنت کو ملکر ختم کریں۔ کابل کے دورے کے دوران افغان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان سمیت خطے کے تمام ممالک اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر خطے سے دہشتگردی کے لعنت کو ختم کرنے کی مشترکہ کوشش کرینگے۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعلقات مضبوظ کرنا چاہتے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان افغانستان کا اچھا دوست ہے اور حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مثبت ملاقات ہوئی ہے۔
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے افغان حکومت کا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے کی جانے والی بات چیت کی حمایت کر دی۔ افغان پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ وہ افغانستان حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی قومی مصالحت کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ افغان اراکین پارلیمنٹ اپنے ملک کے بارے میں فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور آزاد افغانستان ہمارے مفاد میں ہے، جو ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن رہے۔

خبر کا کوڈ : 71613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش