0
Saturday 7 Apr 2018 19:18

ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں، احسن اقبال

ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن الیکشن کی فضا میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا اور ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو مذہبی جنونیوں کے ملک کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کا مسئلہ ہے کسی تحریک یا مولوی کا نہیں، سیاسی اور مذہبی جماعتیں سیاسی حرارت کو بے قابو نہ ہونے دیں، دشمن الیکشن کی فضا میں تشدد شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔ بیانات اور تقاریر میں ایک دوسرے کیخلاف نفرت سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو جنونی سیاست اور جنونی ریاست کی سازش سے بچانا ہے، دھرنے پاکستان کی ترقی اور عالمی تشخص کیخلاف ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک جتنا بڑا موقع ہے اتنی دشمنوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری اس صدی کا موقع ہے۔ قانون جو بھی ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے لوگ مہمان ہیں پاکستان کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔ خلیجی ممالک میں پاکستانی ورکرز کے بھی بیسیوں جھگڑے ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 716208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش