0
Friday 13 Apr 2018 13:42

نواز شریف نے 62 ایف ون کی حمایت کی اور خود اسی میں پھنسے، خورشید شاہ

نواز شریف نے 62 ایف ون کی حمایت کی اور خود اسی میں پھنسے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ضیاء الحق کے دور میں بنائے گئے قانون کی حمایت کی اور خود ہی پھنس گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، 1973ء کے آئین کے تحت اداروں کو چلنے کی گائیڈ لائن دی گئی لیکن جمہوریت اور عوام دشمنوں نے پارلیمنٹ اور ملک کے آئین کو پامال کیا اور عوام سے ان کے حقوق چھین لیے۔ کچھ لوگوں نے اقتدار کی خاطر آمریت کا ساتھ دیا، پارلیمنٹ کی بالادستی کسی اور کے ہاتھ میں دیں گے تو سیاستدانوں کو نقصان ہوگا۔ نواز شریف کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دیاگیا، یہ وہی آرٹیکل ہے جو ضیاءالحق نے دیا تھا۔ 18ویں ترمیم ہوئی تب بھی اس نشانی کو قائم رکھنے کے لیے اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔ نواز شریف نے 62 ایف ون کی حمایت کی اور خود اسی میں پھنسے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا، کیا یہ قربانی نہیں؟ اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، ہم نے نواز شریف کو کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم نہ رکھنے پر وہ اپنی سیاست کو کھو دیں گے، سیاست دانوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے تھا لیکن اپوزیشن کی بات ماننے کی بجائے نواز شریف نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھایا، اب سپریم کورٹ نے آئین کے تحت جو فیصلہ کیا اسے خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کرنا چاہیئے، اس میں لڑنےجھگڑنے کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 717616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش