0
Sunday 15 Apr 2018 20:18

جسٹس اعجاز الحسن کی رہائش گاہ پر حملہ سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ ہے، بھرپور مذمت کرتے ہیں، علامہ اقتدار نقوی

جسٹس اعجاز الحسن کی رہائش گاہ پر حملہ سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ ہے، بھرپور مذمت کرتے ہیں، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی نے سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اعجاز الحسن کی رہائش گاہ پر فارئرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھٹیا حرکت میں وہ لوگ ملوث ہیں جو برسر عام معزز ججوں کو دھمکیاں دیتے ہیں اور اپنے جلسوں میں اعلیٰ عدلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں، ایسے شرپسند عناصر کو شامل تفتیش کیا جائے۔ آج پاکستان کی عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، معزز جج بھرپور دبائو اور دھمکیوں کے باوجود عوامی تکالیف کو دور کرنے اور پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر پوری پاکستانی قوم اپنی عدلیہ سے خوش ہے مگر قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے اور لوٹ مار کرنے والے مجرم پریشان ہیں وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔ پوری پاکستانی قوم اپنی عظیم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ کی تضحیک اور حملے کی مذموم سازش کرنے والے شرپسندوں کو بے نقاب ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 718129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش