0
Tuesday 17 Apr 2018 17:43

سوات، 5 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

سوات، 5 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سوات پولیس نے 5 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے پریس کانفرنس کے دوران واقعے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جدید سائنسی طریقے اپناتے ہوئے بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے رحیم آباد کے نواحی علاقے قمبر میں پانچ سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملزم نے بچی کو زیرتعمیر عمارت میں لے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، جس پر بچی کے والد نے نامعلوم فرد/افراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا کہ ایف ائی آر کے بعد انہوں نے پولیس کی تفتیشی ٹیم مقرر کی اور 18 مشتبہ لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیجے، تفتیش کے دوران ملزم صہیب الرحمٰن ولد محمد رحمٰن ساکن اختر آباد قمبر نے جرم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، جس کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل سوات میں انسداد دہشتگردی کی ایک خصوصی عدالت نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والی پانچ سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین دفعہ موت اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور اس سے قبل پنجاب کے شہر قصور سے تعلق رکھنی والی چھ سالہ زینب کیساتھ جنسی زیادتی اور اسکے قاتل عمران کو چار بار موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 718592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش