0
Tuesday 17 Apr 2018 20:56

نااہل وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

نااہل وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے۔ شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، لہٰذا نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کے لیے لندن جارہے ہیں۔ اس حوالے سے مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری والدہ کو دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ خیال رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔ 19 مارچ کو بیگم کلثوم نواز کو ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے جہاں ڈاکٹرز نے 10 گھنٹے طویل چیک اپ کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا تھا۔ تاہم دو تین روز قبل کلثوم نواز کو ایک بار پھر ریڈیو تھراپی کےلیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں امکان ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین ہفتے رہیں گی۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 718634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش