0
Wednesday 18 Apr 2018 10:43

سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کا بل منظور

سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کا بل منظور
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔ 13 اپریل کو سینیٹ میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیرِانتظام قبائلی علاقے فاٹا تک بڑھانے کیلئے "فاٹا دائرہ کار بل 2017ء" منظور کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایوان بالا میں جب یہ بل پیش کیا گیا تو جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مخالفت کی تھی اور ایوان سے بائیکاٹ کیا تھا، تاہم پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے احتجاج کرنے والی دونوں جماعتوں کی غیر موجودگی میں بل منظور کرلیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 718718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش