0
Saturday 21 Apr 2018 14:32

کراچی میں بجلی کا بحران، پی ایس پی کا چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ

کراچی میں بجلی کا بحران، پی ایس پی کا چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں بجلی کے بدترین بحران کا از خود نوٹس لیں، کراچی میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے پانچ کمپنیاں بنائی جائیں، اگلے ہفتے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی من مانیوں کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے کے لیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک صارفین کے بلوں کی عدم ادائیگی پر ان کی بجلی تو فورا کاٹ دیتی ہے لیکن ان سے پیسے لیکر گیس کمپنی کو ادا نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بھی اس بحران کی ذمہ دار ہے، ان کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ سربراہ پی ایس پی کے مطالبے پر کے الیکٹرک آفیشلز نے مظاہرے میں آکر ان سے ملاقات کی اور بجلی بحران کے جلد خاتمے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 719480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش