0
Sunday 29 Apr 2018 16:55

کراچی کو یرغمال بنانے والوں سے نجات دلا دی ہے، مراد علی شاہ

کراچی کو یرغمال بنانے والوں سے نجات دلا دی ہے، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ن ليگ اور ايم کيو ايم پر کڑی تنقيد، ان کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹی کيلئے کوئی نو گو ايريا نہيں، کراچی کو یرغمال بنانے والوں سے نجات دلائی، ن ليگ کو اليکشن کے دنوں میں ہی کراچی کی ياد آتی ہے۔ پيپلز پارٹی کے جلسہ کی تيارياں عروج پر ہیں، فيڈرل بی ايريا کے ٹنکی گراؤنڈ میں انتظامات جاری ہیں۔ وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسہ گاہ کا دورہ کيا۔ پريس کانفرنس ميں مخالفين پر خوب گرجے برسے اور کہا کہ پی پی کے لئے پہلے بھی کوئی نو گو ایریا نہیں تھا اب بھی نہیں۔ وزير اعلیٰ نے ن ليگ پر بھی تنقيد کے نشتر برسائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جلسہ تاريخی ہوگا، ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ٹنکی گراؤنڈ ميں جلسہ کيا تھا۔ اس موقع پر ايم کيو ايم کے مقامی سيکٹر انچارج سميت کارکنوں نے پيپلز پارٹی ميں شموليت اختيار کی۔
خبر کا کوڈ : 721278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش