0
Monday 16 May 2011 00:00

یوم النکبہ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ، 16 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

یوم النکبہ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ، 16 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز۔ فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں یوم النکبہ پر فلسطینیوں کی ریلیوں پر شام، لبنان اور غزہ سرحدوں پر اسرائیلی فائرنگ اور شیلنگ میں سولہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ انیس سو اڑتالیس کی عرب اسرائیل جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی قیام کے دن کے موقع پر ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحدوں کے ساتھ شام، لبنان اور غزہ میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ شام میں گولان کی پہاڑیوں پر ہزاروں افراد اسرائیلی سرحد پر اکٹھے ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں سولہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے پُر عزم ہے۔
ادھر غزہ اور گولان میں اسرائیلی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ سے دس فلسطینی شہید اور پینتالیس زخمی ہو گئے۔ ایک ہزار فلسطینیوں نے یوم نکبہ کے موقع پر غزہ میں ریلی نکالی۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ کاروائی کے دوران نہتے فلسطینیوں پر ٹینکوں سے شیلنگ اور فائرنگ کی۔ جس سے دس فلسطینی شہد اور پینتالیس زخمی ہو گئے۔ یوم نکبہ کے موقع پر اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ایک روز کیلئے مغربی کنارے کی ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران ستر سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 دوسری جانب حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت فلسطنیوں کا حق ہے۔ اسماعیل ہانیہ نے غزہ کی مسجد میں خطاب میں کہا کہ فلسطینی ایک دن میں وہ سب کچھ حاصل کر لیں گے جو انیس سو اڑاتالیس میں ان سے چھین لیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 72152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش