0
Tuesday 1 May 2018 13:05

عوام کی جان ومال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ

عوام کی جان ومال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہے۔ ایک ہفتہ کے دوران کوئٹہ شہر میں 12 افراد شہید ہو چکے ہیں اور کئی ایک زخمی ہوئے ہیں۔ بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش دھماکوں کے مسلسل واقعات سے کوئٹہ کے نہتے شہری ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔ شیعہ ہزارہ برادری کے ٹارگٹ کلنگ کی واقعات سے ان کے مرد وزن کئی دنوں سے دھرنوں اور احتجاج پر ہیں۔ کوئٹہ کے شہری پرامن طرز زندگی گزارنے، اپنی تاریخ اقدار اور روایات کے امین لوگ ہے۔ کبھی بھی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے فروغ میں حصہ دار نہیں رہیں۔ حکمرانوں کی فرائض منصبی میں عوام کی جان ومال کی تحفظ اولین ذمہ داری ہے، جو بد قسمتی سے ملک بھر بالخصوص بلوچستان، پشتونخوا اور فاٹا کے عوام حکمرانوں کے آنکھوں سے اوجھل ہیں۔ آئے روز امن وامان سے متعلق بڑے بڑے دعوے تو کئے جاتے ہیں، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ گذشتہ دنوں جمال الدین افغانی اور جان محمد روڈ کے واقعات یہاں کے پرامن ماحول، بھائی چارگی کے خلاف اور فرقہ واریت کو ابھارنے کی دانستہ کوشش ہے۔ حکومت اور تمام سٹیک ہولڈرز اپنے فرائض منصبی سے انصاف کرتے ہوئے یہاں کے عوام کی ذہنی کوفت کو ختم کریں۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق اقدامات اٹھائیں، تاکہ آئے روز بے گناہ نہتے شہری مٹھی بھر شر پسندوں، انتہا پسندوں، دہشت گردوں کے ہاتھوں زندگی سے محروم نہ ہو۔ عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت کو سختی سے رد کرتی ہے۔ پارٹی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 721687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش