0
Thursday 3 May 2018 18:36

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، لاہوری قیادت نظرانداز ہونے پر ناراض، پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی، اعلیٰ قیادت پریشان

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، لاہوری قیادت نظرانداز ہونے پر ناراض، پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی، اعلیٰ قیادت پریشان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونیوالے ’’کامیاب‘‘ جلسے کے منفی اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور لاہور کی قیادت نے کپتان کیساتھ ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور کے منتخب پارلیمنٹرین کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور جلسے میں نظر انداز کیا گیا جس پر وہ عمران خان کو بذریعہ ای میل اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مینار پاکستان جلسے میں سٹیج پر لاہور کے غیر منتخب رہنماؤں کو منتخب پارلیمنٹیرنز پر فوقیت دی گئی۔ پارلیمنٹرینز نیچے عوام میں موجود رہے جبکہ غیر منتخب اراکین سٹیج پر براجمان رہے۔ شفقت محمود، میاں محمود الرشید کو تقریر نہیں کرنے دی گیا۔ تقریر کی لسٹ مین ان کا نام ہی نہیں لکھا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے جب اس کی نشاندہی کی گئی تو انہیں جواب دیا گیا کہ تقریر نہیں کروائی جا سکتی ٹائم کم تھا۔ رکن اسمبلی علی سلمان سٹیج پر جانے کیلئے آئے تو انہیں گارڈز نے اوپر جانے سے روک دیا اور پوچھا کہ آپ کون ہیں، ہمارے پاس آپ کا نام نہیں۔ شنیلہ روتھ، ڈاکٹر نوشین حامد، نبیلہ حاکم علی اور سعدیہ سہیل رانا کے پاسز بھی نہیں بنوائے گئے، چاروں منتخب اراکین سٹیج سے نیچے عوام میں موجود رہیں۔ پارلیمنٹرینز نے اس طرح نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں کیا جواب دیں۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینیٹر چودھری محمد سرور، شفقت محمود، میاں محمودالرشید عمران خان سے نظر انداز کیے جانے والوں کی ملاقات کروایں گے اور ناراض ارکان کو منانے کیلئے عمران خان سے کہا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 722113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش